نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے مابین پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 13 مارچ 2018 17:57

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے مابین پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے ..
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ (کل) بدھ کو مائونٹ موگینوئی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 16 مارچ، تیسرا 20 مارچ، چوتھا 22 مارچ اور پانچواں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔