سینٹ ہال میں تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں،شیریں مزاری

منگل 13 مارچ 2018 17:52

سینٹ ہال میں تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں،شیریں مزاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سینٹ ہال میں تحریک انصاف کے ایم این اے پر تشدد کی مذمت کرتی ہوں،سینٹ ہال میں تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر صادق سنجرانی کو مبارک باد دیتی ہے ،سینٹ میں پاکستان کی فتح ہوئی ہے،یہ فتح فیڈریشن کی فتح ہے، بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کا آنا خوش آئند ہے۔جبکہ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آپ کی گاڑی پر حملہ کا افسوس ہے،نعرے بازی سب کا حق ہے لیکن تہذیب میں رہنا چاہیے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سینٹ ہال واقعہ کا نوٹس لے کر معذرت کی ہی۔