پرویز مشرف کے دو عہدے رکھنے کیخلاف درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج

ینظیر بھٹو کیخلاف بھی توہین عدالت کی درخواست خارج

منگل 13 مارچ 2018 17:52

پرویز مشرف کے دو عہدے رکھنے کیخلاف درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے دو عہدے رکھنے کیخلاف درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی ۔ عدالت عظمیٰ نے بینظیر بھٹو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کردی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف دو عہدے رکھنے سے متعلق محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت کا کہنا تھا کہ اب یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہیں لہذا خارج کی جاتی ہیں ۔

بینظیر بھٹو کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست سید اقبال حیدر کی طرف سے دائر کی گئی تھی ، دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اور فریق دنوں وفات پا چکے ہیں ، درخواست غیر موثر ہو چکی ہے ، سپریم کورٹ نے بینظیر بھٹو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ۔

متعلقہ عنوان :