Live Updates

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور

منگل 13 مارچ 2018 17:52

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف نصیر کیانی نامی درخواست گزار کی طرف سے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ، تو درخواست گزار کی طرف سے حشمت حبیب ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کیخلا ف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ، عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ، عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی چلائی جائے اس پر چیف جسٹس نے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لیا اور کہا کہ ٹھیک ہے اس معاملے کو علیحدہ سے سماعت کے لیے مقرر کر کے سن لیتے ہیں ، عدالت نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی درخواست گزار نصیر کیانی نے عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدی کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات