اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ میں ینگسٹرز کلب، قائداعظم کلب اور اسلام آباد کلب کی فتح

منگل 13 مارچ 2018 17:48

اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ میں ینگسٹرز کلب، قائداعظم کلب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں ینگسٹرز کلب، قائد اعظم کلب اور اسلام آباد کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ فالکن کلب اور بولان کلب کے درمیان 2-2 گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ پر کھیلا گیا پہلامیچ میں فالکن کلب اور بولان کلب کے درمیان 2-2 گول سے برابر رہا، وقفے فالکن کلب کو بولان کلب کے خلاف 2-1 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں بولان کلب نے گول کر کے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کر دیا جو کہ مقررہ وقت تک برقرار رہا، فالکن کلب کی طرف سے جلال اور رمیض نے ایک ایک گول کیا جبکہ بولان کی طرف سے دونوں گول شوکت نے کئے، دوسرے میں ینگسٹرز کلب نے القائم کلب ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-1 گول سے شکست دی، وقفے تک ینگسٹرز کلب کو 3-1 گول سے برتری حاصل تھی فاتح ٹیم کی جانب سے خلیق نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے تین گول کئے اور اسی طرح حسین، ذیشان، سجاد اور نوفل نے ایک ایک گول کیا جبکہ القائم کلب کی جانب سے واحد گول سہیل نے کیا۔

متعلقہ عنوان :