عمرگل نے گھٹنے کی انجری سے چھٹکارا پا لیا

منگل 13 مارچ 2018 17:48

عمرگل نے گھٹنے کی انجری سے چھٹکارا پا لیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) ملتان سلطانز کے پیسر عمرگل نے گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’’کوئٹہ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگیا تھا لیکن اب مکمل رن اپ کے ساتھ بائولنگ کررہا ہوں، میں اگلے میچ میں ایکشن میں نظر آنے کیلئے تاب ہوں‘‘۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ملتان سطانز کو پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے منگل کو اسلام آباد کیخلاف شیڈول میچ میں فتح درکار ہے، عمرگل نے ابھی تک پی ایس ایل میں ایک میچ کھیلا ہے جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24رنز کے عوض 6 شکار کیے۔