رنویر سنگھ ہدایتکار ادیتا چوپڑا کی نئی فلم کا حصہ ہوںگے

منگل 13 مارچ 2018 17:48

رنویر سنگھ ہدایتکار ادیتا چوپڑا کی نئی فلم کا حصہ ہوںگے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ ہدایتکار ادیتا چوپڑا کی نئی فلم کا حصہ ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ یش راج فلمز کے ساتھ ایک نئی فلم بھی کریں گے فلم کے ہدایتکار ادیتا چوپڑا ہین۔

(جاری ہے)

فلم میں رنویر سنگھ ایک خوشحال خاندان کے لڑکے کا کردار ادا کریں گے، رنویر سنگھ ان دنوں زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ روہت شیٹی کی فلم ’’سمبا‘‘ پر کام کریں گے اور اس کے علاوہ وہ کبیر خان کی فلم ’’83‘‘ کا بھی حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :