سونم کپور کوسمو پولیٹن انڈیا کے سرورق کی زینت بن گئیں

منگل 13 مارچ 2018 17:38

سونم کپور کوسمو پولیٹن انڈیا کے سرورق کی زینت بن گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کوسمو پولیٹن انڈیا کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوسمو پولیٹن انڈیا نے انسٹاگرام پر مارچ شمارے کے سرورق کی تصویر شیئر کی ہے،جس میں اداکارہ سونم کپور نے سیاہ رنگ کے کپڑے پہنے اور بال کھلے رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ سونم کپور ان دنوں فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیا شامل ہیں، فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :