آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن بورڈ آف گورنرز کے ممبران کے انتخابات

، آزاد کشمیر کے 10 میں سے 7 اضلاع اور راولپنڈی اسلام آباد سے ممبران بورڈ کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

منگل 13 مارچ 2018 17:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن بورڈ آف گورنرز کے ممبران کے انتخابات ، آزاد کشمیر کے 10 میں سے 7 اضلاع اور راولپنڈی اسلام آباد سے ممبران بورڈ کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ مرکزی دفتر چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع مظفرآباد سے سردار ذوالفقار علی ، نیلم سے محمد حیات اعوان ، ہٹیاں سے محمد عارف کشمیری ، پونچھ سے محمد زاہد بشیر ، باغ سے راجہ محمد اشرف خان ، حویلی سے راجہ محمود ایوب راٹھور ، پلندری سے راشد یعقوب خان ، راولپنڈی / اسلام آباد سے شہزاد احمد راٹھور اور محمد امجد چوہدری کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ تین اضلاع میرپور ، بھمبر اور کوٹلی میں کوئی بھی امیدوار مطابق پریس فائونڈیشن رولز واضح اکثریت (51%ووٹ) حاصل نہ سکا جس کے باعث تینوں اضلاع میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواران کے درمیان مورخہ 15 مارچ بروز جمعرات دوبارہ پولنگ ہو گی اور سرکاری سطح پر حتمی نتائج کا اعلان 16 مارچ کو ہو گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ماسوائے باغ کے باقی تمام اضلاع اور راولپنڈی / اسلام آباد سے ممبران بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں ۔محترمہ چیف الیکشن کمشنر / سیکرٹری اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر محترمہ مدحت شہزاد ، سیکرٹری پریس فائونڈیشن راجہ اظہر اقبال اور معاون الیکشن کمشنر سید بشارت حسین کاظمی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب ممبران پریس فائونڈیشن کو فعال اور باوقار بنانے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔