ترقیاتی اداروں کے سیکرٹریز تیز تر ترقیاتی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی کمٹمنٹ کو پورا کریں ،ْ راجہ فاروق حیدر

ترقیاتی بجٹ کے فعال ، موثر اور مکمل استعمال کو یقینی بنانے کیلئے محکمانہ جائزہ اور مانیٹرنگ میکنزم کو اپ گریڈکریں ،ْ وزیر اعظم کی وزراء کو ہدایت

منگل 13 مارچ 2018 17:24

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تمام ترقیاتی اداروں کے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیز تر ترقیاتی عمل کو مقررہ وقت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی کمٹمنٹ کو پورا کریں۔ وزیراعظم نے اپنی ہدایات میں واضح کیا ہے کہ تمام افسران مقررہ وقت کے اندر شفاف طریقے سے ترقیاتی اہداف حاصل کریں ۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18پر عملدرآمد کے دوسری سہہ ماہی جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تمام وزراء اور سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی بجٹ کے فعال ، موثر اور مکمل استعمال کو یقینی بنانے کے لئے محکمانہ جائزہ اور مانیٹرنگ میکنزم کو اپ گریڈکریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاری شدہ ترقیاتی فنڈز کا استعمال یقینی بنائیں ورنہ بعد ازاں کوئی عذر قبل قبول نہ ہوگا۔

محکمہ ورکس کو ہدایت کی گئی کہ وہ تیسری سہہ ماہی کے اختتام تک جارہ شدہ ترقیاتی فنڈز کا سو فیصد استعمال یقینی بنائے اور متوقع اضافی فنڈز کے استعمال کے لئے بھی منصوبہ تیار کرے ۔ محکمہ برقیات کے سیکرٹری کو ہدایت کی گئی بجلی کے دس ہزار نئے میٹرز کی دستیابی اور ان کی تنصیب کو یقینی بنائیں اور اس کام کی تکمیل کی رپورٹ 15مارچ تک پیش کریں ۔

سیکرٹری صحت کو ہدایت کی گئی کہ میڈیکل کالج مظفرآباد اور میرپور میں تنخواہوں کے مسئلہ کو یکسو کرنے کے فیصلہ میں مالی وسائل مہیا کرنے کی حکمت عملی تیار کرے تاکہ جولائی 2018سے ملازمین کو نارمل بجٹ پر منتقل کیا جاسکے ۔ وزیراعظم نے میڈیکل کالج مظفرآباد میں سول ورک کی تکمیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور اس منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لئے کام کی رفتار کو بڑھانے کی ہدایت بھی کی ۔

سیکرٹریز آئی ٹی ، سماجی بہبود ، شہری دفاع ، ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ اور لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے جاری شدہ ترقیاتی فنڈز کا سو فیصد استعمال یقینی بنائیں ۔ جائزہ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے تحت ترقیاتی اخراجات کے کم استعمال پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور سیکرٹری ایلیمنٹری و سکولز کو ہدایت کی کہ وہ 31مارچ تک تمام فنڈز استعمال کرے تاکہ چوتھی سہہ ماہی کی ریلیز کو محفوظ بنایا جاسکے ۔

محکمہ تعلیم کے ضلعی سربرہان اور پی پی ایچ کو ہدایت کی گئی کہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کو سخت کیا جائے ۔ سیکرٹری جنگلات کی ترقیاتی فنڈز کے بروقت استعمال پر ان کی کوششوں کوسراہا گیا جبکہ جنوبی اضلاع میں کم شجرکاری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان علاقوں میں جلد ازجلد شجر کار ی کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس نے محکمہ صنعت کی طرف سے جاری شدہ ترقیاتی فنڈز کو استعمال نہ کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سیکرٹری سیاحت کو بھی فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ، ڈی جی تحفظ ماحولیات ایجنسی کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایجنسی کے معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے متبادل مکانیت کے انتظامات کو یقینی بنائیں اور ترقیاتی فنڈز کاسو فیصد استعمال بھی یقینی بنائیں ۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھی جاری شدہ ترقیاتی فنڈز کا 100فیصد استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :