Live Updates

وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا دورہ رحیم یار خان کینسل

منگل 13 مارچ 2018 17:23

وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا دورہ رحیم یار خان کینسل
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا رحیم یار خان جانے کے لئے چوتھی دفعہ دورہ کینسل ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 14مارچ بروز بدھ کو رحیم یار خان میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے بننے والے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کرنا تھا کہ اچانک ان کا دورہ کینسل ہوگیا واضح رہے کہ یہ ان کا ڈیرھ ماہ کے دوران رحیم یار خان کیلئے چوتھا دورہ کینسل ہوا۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں وزیراعلی پنجاب کے دورہ کے تمام تر انتظامات مکمل تھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :