پاکستان رینجرز سندھ کی جانب دو مختلف مقامات میں فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام

منگل 13 مارچ 2018 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان رینجرز سندھ کی جانب دو مختلف مقامات میں فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا ہے جن کی تفصیل درجہ زیل ہے منگھوپیر کے علاقے ئونگی گوٹھ ہمدرد یونیورسٹی روڈ پر فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر رینجرز، سول ماہرڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے 3200 سے زائد مریضوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری کی مفت سہولیات جن میں بلڈ ٹیسٹ، الٹراسائونڈ، ایکسرے، ای سی جی اور آنکھوں کے کمپیوٹرائزڈ معائنہ شامل تھے۔ سندھ رینجرز ہسپتال سکھر میں فری میڈیکل کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر رینجرز، سول ماہرڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے 500 سے زائد مریضوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کی گئی اس کاوش کو عوام میں بہت پزیرائی حاصل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :