تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، کاگیسوربادا دوبارہ دنیا کے نمبر ایک بائولر بن گئے، بلے بازوں میں سٹیون سمتھ بدستور سرفہرست، ڈی ویلیئرز 5 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل، اظہرعلی کی ایک درجے تنزلی، عثمان خواجہ ٹاپ ٹونٹی میں شامل، مرکرم باہر، ربادا ٹاپ ٹین آل رائونڈرز میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب

منگل 13 مارچ 2018 16:50

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) سیاہ فارم جنوبی افریقن فاسٹ بائولر کاگیسو ربادا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں دوبارہ دنیا کے نمبر ایک بائولر بن گئے، بلے بازوں میں سٹیون سمتھ بدستور سرفہرست ہیں اے بی ڈی ویلیئرز 5 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، انہوں نے ساتویں پوزیشن سنبھال لی، اظہرعلی ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے، عثمان خواجہ 5 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے جبکہ ایڈن مرکرم تنزلی کے بعد باہر ہو گئے، کاگیسوربادا ٹاپ ٹین آل رائونڈرز میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں آسٹریلوی قائد سمتھ کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، ویرات کوہلی دوسرے، جوروٹ تیسرے، کین ولیمسن چوتھے، ڈیوڈ وارنر پانچویں اور پوجارا چھٹے نمبر پر برقرار ہیں، ڈی ویلیئرز کینگروز کے خلاف دوسری ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد 5 درجے ترقی پا کر 12ویں سے 7ویں نمبر پر آ گئے، انہوں نے اظہرعلی کو آٹھویں پوزیشن پر دھکیل دیا، ہاشم آملہ بھی ایک درجہ ترقی پا کر نویں نمبر پر آ گئے، ڈین ایلگر بھی ترقی پا کر 13ویں نمبر پر آ گئے، روز ٹیلر تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، عثمان خواجہ 5 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، انہوں نے 16ویں پوزیشن سنبھال لی، ڈوپلیسی تنزلی کے بعد 17ویں اور شان مارش 4 درجے تنزلی کے بعد 20ویں نمبر پر چلے گئے، ایڈن مرکرم 3 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے، وہ 19ویں سے 21ویں نمبر پر چلے گئے، ان کی 22ویں پوزیشن ہے، ڈی کوک 24ویں نمبر پر ہیں، مچل مارش 43ویں پوزیشن پر برقرار ہیں، ٹم پین 16 اور کیمرون بینکرافٹ 15 درجے چھلانگ لگا کر بالترتیب 66ویں اور 78ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں ربادا دوبارہ دنیا کے نمبر ایک بائولر بن گئے، انہوں نے کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، آسٹریلوی بائولرز کی تنزلی ہوئی ہے، جوش ہیزلووڈ 2 درجے گر کر چوتھے سے چھٹے، مچل سٹارک 4 درجے تنزلی کے بعد پانچویں سے نویں نمبر پر چلے گئے، نیتھن لیون نے دسویں پوزیشن سنبھال لی، ورنن فلینڈر ایک درجہ گر کر 8ویں نمبر پر گئے، کیشومہاراج 19ویں نمبر پر ہیں، پیٹ کمنز 4 درجے ترقی کے بعد کیریئر بہترین 23ویں نمبر پر آ گئے، جنوبی افریقہ کے لونگی نگیڈی 12 درجے چھلانگ لگا کر 37ویں نمبر پر آ گئے، مچل مارش 6 سیڑھیاں چڑھ کر 52ویں نمبر پر آ گئے، آل رائونڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں، کاگیسوربادا بھی ٹاپ ٹین آل رائونڈرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :