پی پی ایل بلوچستان فٹبال کپ2018 میں ڈی ایف اے کوئٹہ نے کوئٹہ سٹی کو ہرا کرسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

منگل 13 مارچ 2018 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ڈی ایف اے کوئٹہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی مضبوط ٹیموں میں سے ایک ہے یہ ٹیم 2016 کے ٹورنامنٹ کی فاتح بھی رہ چکی ہے۔ اس کے مقابلے میں کوئٹہ سٹی کی ٹیم جس میں اکثریت ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے کے کھلاڑیوں کی ہے ، مخالف ٹیم کی نسبت کمزورنظر آئی۔ دونوں ٹیموں کے جوش و خروش کا یہ عالم تھا کہ میچ میں مجموعی طور پر 20 فائول کئے گئے ، 2 کھلاڑیوںکو یلو کارڈ دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سٹی کی ناقص دفاعی حکمت ِ عملی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ کی30ویں منٹ میں استغلال نے ڈی ایف اے کوئٹہ کی طرف سے پہلا گول کر دیا۔64 ویں منٹ میں استغلال کو ایک اور گول کرنے کا موقع ملا مگر اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔ کھیل کے آخری لمحات میں ڈی ایف اے کوئٹہ کے کپتان نظیر احمد نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی طرف سے دوسر ا گول اسکو رکر دیا ۔ اس طرح ڈی ایف اے کوئٹہ کو کوئٹہ سٹی سے 0 کے مقابلے میں 2 گول سے کامیابی حاصل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :