فٹسال ٹورنامنٹ ،فٹبال کلب کراچی لیاری فائونڈیشن نے کھڈبستی فٹسال کلب کو ہرادیا

منگل 13 مارچ 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) فٹبال کی سرگرمیوں سے لیاری کی رونقیں بحال ہوگئیں۔ عرصہ دراز سے امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد ہوگئی ہیں۔ لیاری میں 32 ٹیموں کے درمیان فٹسال ٹورنامنٹ سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ سنگولین اکیڈمی کا میدان شائقین سے بھر گیا۔ تفصیلات کے مطابق فٹبال کلب کراچی لیاری فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام 32 فٹسال ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

فائنل میں فٹبال کلب کراچی لیاری فئونڈیشن نے کھڈ بسٹی فٹسال کلب کو 6-0 سے ہرادیا۔ فٹبال کلب کراچی کے نعمان بلوچ نے ہیٹ رک، سنی ایک اور سلمان نے 2 گول اسکول کیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی یوسی 13 لیاری کے چیئرمین حبیب حسن تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کو دوبارہ کھیلوں کا مرکز بنائیں گے۔ فٹبال - باکسنگ اور سائکلنگ میں لیاری نے نامور کھلاڑی متعارف کروائے۔

فٹبال کلب کراچی فائونڈیشن کے صدر حمزہ فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے رینجرز، سیکٹر کمانڈر لیاری کا سیکورٹی کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ مارٹا وومن فٹبال کلب کے صدر رئیس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں فٹبال کلب اکیڈمیوں کی مزید ضرورت ہے۔ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی تربیت کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ اس موقع پر آرگنائزر سمیر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ونر ٹیم کو 15 ہزار اور رنر اپ کو 5 ہزار کیش انعام دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :