کراچی ، نیوسبزی منڈی میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

منگل 13 مارچ 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) سہراب گوٹھ سپرہائی وے جمالی پمپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 50 سالہ وسیم قریشی ولد بندو قریشی کو قتل اور 25 سالہ عدنان ولد عمیر کو زخمی کر دیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ واقعہ کی اطلاع پولیس اور امدادی ٹیموں کو دی گئی، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ مذکورہ واقعہ میں ہلاک ہونے والے 50 سالہ وسیم اور عدنان گاڑی میں سوار بتائے جاتے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے سڑک کے بیچ میں فائرنگ کرکے ہلاک و زخمی کیا ہے اور شبہ ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :