حنیف گوہر کی نو منتخب چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئر مین سلیم مانڈوی ولاکو مبارکباد

منگل 13 مارچ 2018 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) انصاف بزنس فورم سندھ کے صدر محمد حنیف گوہر نے ایوان بالا سینیٹ کے نو منتخب چیئر مین صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئر مین سلیم مانڈوی والا کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے نو منتخب چیئرمین ،ڈپٹی چیئر مین ایوان بالا میں قانون سازی کے ساتھ پارلیمنٹ کو بالا دست بنا ئیں گے اور ملک ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے حنیف گوہر نے اُمید ظاہر کی ہے کہ صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا سے ملک خصوصاً بلوچستان کی عوام کو جو اُمیدیں وابستہ ہیں وہ اس پر پورا اُترے گے ۔

متعلقہ عنوان :