عالمی برادری فلسطینی قوم کی حمایت کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے،وزیراعظم فلسطین

منگل 13 مارچ 2018 16:33

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کی حمایت کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ نے فلسطینی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیلی ریاست کے خلاف اور قبضہ شدہ علاقوں میں فلسطینی تعلیمی اداروں کی حمایت کرنے کے لئے لازمی اقدامات فراہم کرنے چاہیئں۔

انہوں نے نیو یارک میں منعقدہ اسرائیلی پبلک افیئرز کمیٹی (AIPAC) کی سالانہ کانفرنس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہوکی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام تقریر فلسطینی قوم کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی تھی۔ بیت المقدس اور فلسطین کے دیگرعلاقوں سے فلسطینیوں کے نکالنے جیسے اسرائیلی حکام کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہااسرائیل عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہاہے۔

متعلقہ عنوان :