راک فورڈ میں 9 منزلہ اسکیفولڈنگ عمارت طوفانی ہوائوںکی زد میں آکر گر گیا

منگل 13 مارچ 2018 16:33

راک فورڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)ایلینوائس۔ امریکی ریاست ایلینوائس کے شہر راک فورڈ کے نواحی علاقے میں زیر تعمیر 9منزلہ عمارت میں لگی اسکیفولڈنگ کا پورا ڈھانچہ تیز طوفانی ہوائوں کے باعث گرگیا۔

(جاری ہے)

سعوردی خبر رساں ادارے کے مطابق انجینئرز اورکنسٹرکشن کمپنی کے ذمہ داروںکا کہناہے کہ یہ حادثہ شاید اس وجہ سے پیش آیاکہ مزدوروں نے عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے آہنی ڈھانچے جسے اسکیفولڈنگ کہتے ہیں کومضبوطی سے نہیں باندھا تھا مگر ہوا بھی حد سے زیادہ تیز تھی اسی لئے یقین کے ساتھ یہ کہنا مشکل ہے کہ حادثے کا سبب کیا تھا جبکہاس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اکثر عمارتوں کی تعمیر کے دوران اسکیفولڈنگ اسی لئے لگایا جاتا ہے تاکہ مزدور اس پر چڑھ کر کام کرسکیں۔