دمشق کے علاقے القدم سے دہشتگردوں کا انخلاء

منگل 13 مارچ 2018 16:33

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقے القدم سے دہشتگردوں اور ان کے اہل خانہ کے انخلاء اور صوبہ ادلب کی جانب ان کی روانگی کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق انخلاء کے پہلے مرحلے میں دمشق کے جنوبی علاقے القدم سے 200دہشتگردوں اور ان کے اہل خانہ کے انخلاء اور صوبہ ادلب کی جانب ان کی روانگی ہو گی۔ واضح رہے کہ شامی فوج نے دو روز قبل دہشتگردوں کو دمشق اور ریف سے نکلنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :