سعودی عرب ، 48لاکھ 39000 ہزار نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 13 مارچ 2018 16:04

سعودی عرب ، 48لاکھ 39000 ہزار نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ریاض  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء)  سعودی محکمہ کسٹم نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مملکت کے شمال مغربی سرحدی علاقے حالة العمار میں متعین محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل خالد الرمیح نے بتایا کہ کسٹم اہلکاروں نے ایک گاڑی کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں میں رکھی گئی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں ۔

(جاری ہے)

الرمیح کا کہنا تھا کہ گاڑی کے ڈیش بورڈ سے گولیاں برآمد ہونے پر کسٹم اہلکاروں نے گاڑی کومفصل معائنہ کےلئے ادارے کے یارڈ میں بھجوادیا جہاں گاڑی کو مکمل طورپر کھولا گیا تو اس میں سے لاکھوں کی تعداد میں نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں ۔ اسمگلروں نے منشیات کوگاڑی کی سیٹوں کے نیچے ، اسپئیر وھیل اور دروازوں کے اندر انتہائی مہارت سے چھپادیا تھا ۔ الرمیح کا کہنا تھا کہ گاڑی کی چھت میں چرس کے پیکٹ بھی چھپائے گئے تھے ۔ برآمد ہونے والی نشہ آورگولیوں کی تعداد 48لاکھ 39000 ہزار جبکہ 349 گرام چرس تھی ۔

متعلقہ عنوان :