دہشت گردوں سے جھڑپ میں دو ترک فوجی شہید

منگل 13 مارچ 2018 16:32

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ترک مسلح افواج کے عفرین میں جاری شاخ ِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں ایک فوجی شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک مسلح افواج کا کہنا ہے کہ جندرس علاقے میں تلاشی کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا ، جس سے ایک فوجی شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔دوسری جانب ضلع آعرے کی تحصیل دوع بیاضیت میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک سارجنٹ شہید ہو گیا۔سیکورٹی فورسسز اور دہشت گردوں کے درمیان علاقے میں جھڑپ ہوئی جس دوران ایک فوجی زخمی ہو گیا جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔

متعلقہ عنوان :