شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں سے کنارہ کشی کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں،جاپان

منگل 13 مارچ 2018 16:32

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا سے اپیل کی کہ جوہری اسلحہ سازی سے کنارہ کشی کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدام اٹھائے۔ترک خبر رساں ادارے نے کیوڈو خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم آبے نے دارالحکومت ٹوکیو میں جنوبی کوریائی خفیہ سروس کے چیف سو ٴْ ہون سے ملاقات سے قبل اپنے اعلانات میں کہا کہ میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں سے باز آنے پر مبنی ڈائیلاگ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ شمالی کوریا کی جانب سے اس معاملے میں ٹھوس قدم اٹھانا حد درجے اہم ہے۔دوسری جانب سٴْو ہون نے آبے سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے بعد اپنے اعلان میں کہا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم نے کوریا جزیرہ نما علاقے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملے میں شمالی اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں کوشاں جنوبی کوریائی صدر ِ مملکت مون جے ان کی قیادت کو سراہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آبے نے شمالی۔جنوبی کوریا اور امریکہ۔شمالی کوریا مذاکرات کی کامیابی کے لیے تعاون فراہم کے لیے تیار ہونے کا بھی پیغام دیا ہے۔