اسرائیلی فوج کی جارحیت ، 8 فلسطینی طلباء زخمی

منگل 13 مارچ 2018 16:32

یروشلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) دریائے اٴْردن کے مغربی کنارے کے شہر راملہ کے جوار میں یونیورسٹی طلباء کے احتجاجی مظاہرے کے خلاف اسرائیلی فوجیوں کی مداخلت کے دوران 8 فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رسان ادارے کے مطابق راملہ میں بر ضیت یونیورسٹی کے طالب علموں نے اسرائیلی خصوصی فورسسز کی جانب سے اسٹوڈنٹ کونسل کے صدر کو زیر ِحراست لیے جانے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جس پر اسرائیلی فوج نے اصلی اور ربڑ کی گولیوں سمیت آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے طلباء کو منتشر کرنے کی کوشش کی، جس کے جواب میں فلسطینیوں نے پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کے ٹائروں کو نذرِ آتش کیا۔فلسطین وزارت ِ صحت نے ایک تحریری اعلان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ اور جارحیت سے 8 فلسطینی زخمی ہوئے ، جبکہ ایک شخص سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :