ضروری نہیں کامیابی میدانِ جنگ ہی میں ملے ،مذاکرات سے بھی ممکن ہے،امریکہ

امریکی وزیرِ دفاع کا کابل کا غیر اعلانیہ دورہ،صحافیوں سے بات چیت کی ،اشرف غنی سے ملاقات کریں گے

منگل 13 مارچ 2018 15:57

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) امریکہ کے وزیرِ دفاع جم میٹس منگل کو غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے ہیں، جہاں وہ افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے سینئر کمانڈروں اور صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل آمد سے کچھ دیر قبل اپنے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں سے گفتگو میں جم میٹس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کامیابی اب بھی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

جم میٹس نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ کامیابی میدانِ جنگ ہی میں ملے بلکہ یہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحت میں سہولت کاری سے بھی حاصل ہو سکتی ہے۔جم میٹس ریٹائرڈ جنرل ہیں اور اٴْنھوں نے 2001ء میں جنوبی افغانستان میں امریکی فوجیوں کی کمانڈ کی تھی۔ اٴْنھوں نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا شاید ابھی کچھ دور ہے لیکن آہستہ آہستہ اٴْنھیں اس جانب لانے پر توجہ مرکوز ہے۔اٴْنھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں اس بارے میں طالبان کو بھی دلچسپی ہے۔

متعلقہ عنوان :