یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکا ، 10 افراد ہلاک ،50سے زائدزخمی

نامعلوم حملہ آوروں نے الدرین کے علاقے میں فوجی ٹھکانے کے نزدیک گولہ بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا،عینی شاہدین

منگل 13 مارچ 2018 15:57

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) یمن کے شہر عدن میں عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ منگل کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے الدرین کے علاقے میں فوجی ٹھکانے کے نزدیک گولہ بارود سے بھری ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔واقعے کی ابتدائی تصاویر میں جائے حادثہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے الدرین کے علاقے میں فوجی ٹھکانے کے نزدیک گولہ بارود سے بھری ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔واقعے کی ابتدائی تصاویر میں جائے حادثہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔فروری میں داعش تنظیم نے عدن شہر میں یمنی حکومت کے انسداد دہشت گردی کے مرکز کو دٴْہرے خود کش حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک یمنی خاتون شہری اور اس کے تین بچے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :