طالبان کا افغانستان کے ایک اور اہم ضلع پر قبضہ،آٹھ اہلکاروں سمیت 33طالبان ہلاک
جنگجوؤں کی جانب سے انار درہ ضلع پر دھاوا بولا گیا،حملے کے دوران تمام سرکاری کمپاؤنڈز پر قبضہ کرلیاگیا،افغان حکام
منگل 13 مارچ 2018 15:57
(جاری ہے)
اس حوالے سے فراہ کی صوبائی کونسل کے رکن داداللہ قانی نے بتایا کہ طالبان کے جنگجوؤں کی جانب سے انار درہ ضلع پر دھاوا بولا گیا جبکہ یہ ایک محفوظ علاقہ تھا لیکن حملے کے دوران پہلے ضلع میں موجود مختلف سرکاری کمپاؤنڈز پر قبضہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع کے گورنر کا کمپاؤنڈ اور پولیس ہیڈکوارٹر جنوبی حصے میں قائم ہیں اور ان پر طالبان کی جانب سے قبضہ کیا گیا اور اس دوران پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے لیکن ہم سے ضلع کے پولیس سربراہ سمیت دیگر سے رابطہ کھو چکے اور ہمیں ان کی حالات کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں۔فراہ کے گورنر کے ترجمان محمد نصیر مہری نے بتایا کہ یہ حملہ صبح 4 بجے کے قریب ہوا اور طالبان جنگجو، گورنر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے اس پر قبضہ کرلیا۔اس واقعے کے حوالے سے واشنگٹن میں موجود سفارتی مبصرین کا کہنا تھا کہ طالبان کے حملے سے افغانستان میں امریکی حکمت عملی پر عملدرآمد کرانے میں نئی مشکلات پیدا ہوں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں امریکا کی جانب سے نئی حکمت عملی بنائی گئی تھی جس میں طالبان کو جنگ میں شکست دے کر انہیں افغان مذاکراتی عمل میں شامل ہونے پر مجبور کرنا تھا۔تاہم پاکستان کی جانب سے طالبان کو امن عمل میں شامل کرنے کے مسودے کی حمایت کی گئی تھی لیکن واشنگٹن پر زور دیا گیا تھا کہ وہ طالبان کو فوجی طاقت سے شکست دے کر مجبور نہ کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.