ٓٓ جامعہ عربیہ بیت القرآن شاہنواز بھٹوکالونی میں سالانہ تقریب وتقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا

منگل 13 مارچ 2018 15:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)جامعہ عربیہ بیت القرآن شاہنواز بھٹوکالونی میں سالانہ تقریب وتقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں البیت اکیڈمی اور مدرسہ کے طلباوطالبات نے سالانہ تقریب میں تلاوت ،حمد،نعت اورمختلف موضوعات پرانگلش،عربی اور اردو زبان میں تقریریںکیں ۔اول دوم اورسوم آنے والے طلباء وطالبات کو جامعہ کی انتظامیہ کی طرف سے انعامات سے نوازا گیا ۔

تقریب سعید میں مولانا عبدالخالق نائب امیر جمعیت علمائے اسلام(س) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلباء اور والدین سے علم کی اہمیت کے موضوع پر خطاب کیااورطلباء کرام کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو سراہا اور آخر میں دعا کی۔اس کے علاوہ ملک کے مشہور و معروف قاری اکبر مالکی نے کلام پاک کی تلاوت کی اور ملک کے مشہور نعت خواں مہر سلیم نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام(س) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی نے طلباء کو نصحت فرمائیں ۔ قاری عبدالغفورشاکرمدیر جامعہ عربیہ بیت القرآن نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معز ز مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے رہنما قاری عبد المنان نقشبندی ،مولانا خالد امین امام و خطیب فیصل مسجد گلشن اقبال ، قاری شیر افضل ،قاری غلام یاسین ،پیر لیاقت علی شاہ ،مفتی حماد مدنی ،مولانا مشتاق عباسی ،مولانا غلام مصطفی فاروقی،مفتی انس ،مفتی شاہد ،حافظ بلال ،غلام صمدانی گجر ،ملک ارشد اور دیگربھی موجود تھے،جنہوں نے طلباکرام کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔