کراچی ،محکمہ موسمیات نے مئی اور جون میں سخت گرمی اور ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی

ہیٹ ویو کے تناظر میں گزشتہ سانحات کو سامنے رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ ہونا پڑے گا،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

منگل 13 مارچ 2018 15:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں مئی اور جون میں سخت گرمی پڑ سکتی ہے جس کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ اس لیے کراچی کی عوام تیار رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ڈایریکٹر عبدالرشید کے مطابق، مئی اور جون میں سخت گرمی ہوگی اور ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔

ہیٹ ویو کے تناظر میں گزشتہ سانحات کو سامنے رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ ہونا پڑے گا ۔عبدالرشید کے مطابق، رمضان کے گزرجانے کے بعد، جولائی میں موسم بہتری کی طرف آئے گا۔شہریوں کو امید ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران پیشگی اقدامات ضرور کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :