چیئر مین سینٹ اور ڈپٹی چیئر مین بنی گالاپہنچ گئے ،ْ عمران خا ن کا شکریہ ادا کیا

منگل 13 مارچ 2018 15:45

چیئر مین سینٹ اور ڈپٹی چیئر مین بنی گالاپہنچ گئے ،ْ عمران خا ن کا شکریہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بنی گالا جاکر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا الیکشن میں حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرنے لئے لئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا پہنچے جہاں انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں حمایت کرنے والے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔