Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا توجہ مبذول نوٹس زیر غور نہ لائے جانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ارکان کا ایوان سے واک آئوٹ

منگل 13 مارچ 2018 15:45

پاکستان تحریک انصاف کا توجہ مبذول نوٹس زیر غور نہ لائے جانے کے معاملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کا توجہ مبذول نوٹس زیر غور نہ لائے جانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ارکان نے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارا توجہ مبذول نوٹس نہیں لیا گیا ہم احتجاجاً واک آئوٹ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ارکان واک آئوٹ کرگئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اس حوالے سے خود ایوان سے واک آئوٹ کرکے آپ لوگوں کے موقف کی تائید کردی ہے اس لئے آپ کا واک آئوٹ نہیں بنتا تاہم اس کے باوجود پی ٹی آئی کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے۔ ڈپٹی سپیکر نے اعجاز جاکھرانی‘ صاحبزادہ طارق اللہ اور ڈاکٹر درشن سے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے ارکان کو منا کر ایوان میں واپس لے آئیں۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان ایوان میں واپس آگئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات