پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت شروع کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 مارچ 2018 15:39

پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت شروع کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت شروع کردی ہے، سینیٹر شیری رحمان قائد حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جب کہ پی پی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ساتھ دینے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائی گی جب کہ ایوان بالا میں اپوزیشن کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے پی پی قائد حزب اختلاف اپنا لانا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :