سرگودھا:غیر قانونی رکشہ اور ویگن اسٹینڈ ختم کرنے کی ہدایت

منگل 13 مارچ 2018 15:36

سرگودھا۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا نے شہر بھر میں غیر قانونی رکشہ اور ویگن اسٹینڈ ختم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ غیر قانونی رکشہ اور ویگن اسٹینڈ ختم کروائیںاس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے غلط پارکنگ کرنیوالوں کے چالان بھی کئے جائیں ، پولیس ذرائع کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اچانک شہر کا دورہ کرینگے اور جس بیٹ آفیسر کے علاقہ میں غیر قانونی رکشہ یا ویگن اسٹینڈ پایا گیا اس کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، عوامی شکایت پر آر پی او نے غیر قانونی رکشہ اور ویگن اسٹینڈ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر یہ سٹینڈ ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔