سرگودھا،گاڑیوں میں سلنڈر لگانے پر 5ڈرائیور،گیس ریفلنگ پر 2افراد گرفتار

منگل 13 مارچ 2018 15:36

سرگودھا۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) سرگودھا پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں میں غیر قانونی سلنڈر لگانیوالے 5 ڈرائیورز دھر لئے جبکہ گیس ریفلنگ کرنیوالے دو افراد بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ، جوہرآباد سے گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال کرنیوالے رمضان ، علی مصطفی ، مجاہد عباس ، محمد عامر اور محمد اعجاز اور پل گیارہ پولیس نے گیس ریفلنگ کر نیوالے محمد ارسلان اور محمد شوکت کو گرفتار لیا ، سلنڈر ، موٹر ،کنڈ ا وغیرہ قبضہ میں لیکر ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :