چیئرمین کیلئے متفقہ امیدوار سامنے آنے سے سینیٹ کا وقار بلند ہوتا، آفتاب شیرپاؤ

منگل 13 مارچ 2018 15:36

چیئرمین کیلئے متفقہ امیدوار سامنے آنے سے سینیٹ کا وقار بلند ہوتا، آفتاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں متفقہ امیدوار سامنے آتا مگر ایسا نہ ہو سکا، عمران خان اور آصف زرداری نے ماضی میں ایک دوسرے کے حوالے سے جو الفاظ استعمال کئے وہ ریکارڈ پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے متفقہ امیدوار سامنے آتا تو اس سے سینیٹ کا وقار بلند ہوتا مگر ایسا نہیں کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے مفادات کو دیکھا مگر سینیٹ کے مفاد کو اس لحاظ سے نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور زرداری نے ایک دوسرے کے حوالے سے جو بیانات دیئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، اس طرز عمل سے سیاستدان اور پارٹی بدنام ہوتی ہے۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کے بعد سب کا یک نکاتی ایجنڈا یہ ہونا چاہئے کہ آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :