عمران خان کی گجرات آمد کی خوشی میں دکانداروں نے سیل لگا دی
تازہ ترین : 1

عمران خان کی گجرات آمد کی خوشی میں دکانداروں نے سیل لگا دی

عمران خان کی گجرات آمد کی خوشی میں دکانداروں نے سیل لگا دی
گجرات(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان آج گجرات کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر گجرات میں دکانداروں نے شہریوں کے لئے سیل لگا دی۔ ایک دکاندار نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمرا ن خان سے محبت کے اظہار کا انکھا طریقہ اپناتے ہوئے اپنی دکان کے باہر بینر لگا دیا جس کے اوپر لکھا تھا کہ عمران خان کی گجرات آمد کی خوشی میں خریداری کرنے پر 20فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

اسی طرح ایک شوارمے والے نے بھی عمران خان کی آمد کی خوشی میں اپنے گاہگوں کو ایک سپیشل آفر دی اور کہا کہ آج جو بھی پانچ شوارے خردیے گا اسے ایک شوراما مفت دیا جائے گا۔جب کہ ایک دکاندار نے عمران خان کو گجرات میں خوش آمدید کہتیب ہوئے تین مردانہ سوٹ خریدنے پر ایک سوٹ مفت دینے کا اعلان کر دیا۔اس کے علاوہ ایک لیبارٹری نے عمران خان کی آمد کی خوشی میں فری شوگر ٹیسٹ کرنے کا بینر لگا دیا۔جب کہ ایک ہجام نے عمران خان کی گجرات آمد کی خوشی میں کٹنگ کے ساتھ شیو مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔
عمران خان کی گجرات آمد کی خوشی میں دکانداروں نے سیل لگا دی
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 15:24:16

اس خبر پر آپ کی رائے‎