افغانستان میں اتحادی افواج کو بدترین شکست کا سامنا ‘اہم ضلع طالبان کے قبضے میں چلاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 مارچ 2018 15:20

افغانستان میں اتحادی افواج کو بدترین شکست کا سامنا ‘اہم ضلع طالبان ..
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) افغانستان میں طالبان سخت مقابلے کے بعد ایک اوراہم ضلع پر قبضہ کرلیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فراہ صوبے کے ضلع انار درہ پر طالبان کی جانب سے قبضہ کیا گیا جبکہ اسی صوبے کے ایک اور ضلع میں افغان سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔خیال رہے کہ فراہ صوبہ بنیادی طور پر کافی اہم تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس کی سرحد ایران سے ملتی ہے اور یہ ملک کے منافع بخش منشیات کے راستوں سے بھی متصل ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے خبردار کیا کہ امریکی فوجی اس جنگ میں گہرائی تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ افغانستان پر قبضہ اور سیکورٹی صورتحال مزید خراب ہوگی۔اس حوالے سے فراہ کی صوبائی کونسل کے رکن داداللہ قانی نے بتایا کہ طالبان کے جنگجوﺅں کی جانب سے انار درہ ضلع پر دھاوا بولا گیا جبکہ یہ ایک محفوظ علاقہ تھا لیکن حملے کے دوران پہلے ضلع میں موجود مختلف سرکاری کمپاﺅنڈز پر قبضہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے گورنر کا کمپاﺅنڈ اور پولیس ہیڈکوارٹر جنوبی حصے میں قائم ہیں اور ان پر طالبان کی جانب سے قبضہ کیا گیا اور اس دوران پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے لیکن ہم سے ضلع کے پولیس سربراہ سمیت دیگر سے رابطہ کھو چکے اور ہمیں ان کی حالات کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں۔فراہ کے گورنر کے ترجمان محمد نصیر مہری نے بتایا کہ یہ حملہ صبح 4 بجے کے قریب ہوا اور طالبان جنگجو، گورنر ہاﺅس میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے اس پر قبضہ کرلیا۔ واشنگٹن میں موجود سفارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے سے افغانستان میں امریکی حکمت عملی پر عملدرآمد کرانے میں نئی مشکلات پیدا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :