اسلام آباد کے دیہی و شہری علاقوں میں 3 روزہ پولیو مہم جاری

5 سال سے کم عمر کی3 لاکھ 33 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے

منگل 13 مارچ 2018 15:30

اسلام آباد کے دیہی و شہری علاقوں میں 3 روزہ پولیو مہم جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) وفاقی دارالحکومت کے دیہی اور شہری علاقوں میں 3 روزہ پولیو مہم جاری ہے جس کے دوران 5 سال سے کم عمر کی3 لاکھ 33 ہزار 368 بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے 1230 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سینٹرز میں تعینات ٹیموں کی تعداد 122 ہے۔ ٹرانزٹ ٹیموں کی تعداد 76 ہے اور زونل سپروائزر کی تعداد 59 ہے۔ پولیو ٹیمیں تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے ریلوے سٹیشنز، بس اڈوں اور عوامی مقامات پر موجود ہوں گی۔ ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے اعدادوشمار کے مطابق پولیو مہم کے دوران 3 لاکھ 33 ہزار 368 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :