مبارک ہو زرداری نے عمران خان کے نئے پاکستان کو گود لے لیا ہے
تازہ ترین : 1

مبارک ہو زرداری نے عمران خان کے نئے پاکستان کو گود لے لیا ہے

مبارک ہو زرداری نے عمران خان کے نئے پاکستان کو گود لے لیا ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء)معرو ف کالم نگار عرفان اطہر قاضی نے اپنے ایک کالم ’’دیکھو تبدیلی آ گئی‘‘میں لکھا ہے کہ مبارک ہو  آصف علی زرداری نے عمران خان کے  نئے پاکستان کو گود لے لیا ہے اور نوازشریف سے لڑنے والے عمران خان نے آصف علی زرداری کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔عرفان اطہر کا اپنے کالم میں مزید لکھنا تھا کہ عمران خان نے اپنے سینیٹرز کے ووٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جھولی میں ڈال کر چیئرمین سینٹ منتخب کرانے کی جو سمارٹ چال چلی وہ اتنی سمارٹ نہیں تھی۔

سینیٹ کی چیئرمین شپ کے لئے مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے کیلئے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی گودمیں نہیں بلکہ آصف علی زرداری کی گود میں اپنے ووٹ ڈالے اورعوام کی قسمت کافیصلہ زرداری کے ہاتھ میں دے دیا۔یاد رہے کہ چئیرمین سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان اور پی پی پی کے چئیرمین آصف علی زرداری نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق بجرانی کو سپورٹ کیا تھا۔
اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 15:12:02

اس خبر پر آپ کی رائے‎