سرینگر اور گاندر بل میں مسلسل دوسرے دن بھی ہڑتال جاری رہی

منگل 13 مارچ 2018 15:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںگزشتہ روز ضلع اسلام آباد کے علاقے ہاکورہ میں بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں عیسیٰ فاضلی اور دو دیگر نوجوانوں کے قتل کے خلاف آج سرینگر اور ضلع گاندربل کے نواحی علاقوں میں مسلسل دوسرے دن بھی ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور گاندر بل میں بازار بند اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہی ۔

ڈگری کالج گاندربل کے طلباء نے کالج کے باہر جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سرینگر میں متعدد مقامات پر مظاہرے ہوئے اور مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ فوجیوںنے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔ صورہ کے علاقوں سبزی منڈی اور احمد نگر میں بھی مظاہرے کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :