انسانی حقوق کمیشن کی سی بی آئی کو سانحہ سوپور کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

منگل 13 مارچ 2018 15:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کمیشن نے سوپور میں25 برس قبل پیش آئے کشمیریوں کے قتل عام کے سانحے پر بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کو دو ہفتوں میںمقدمے سے متعلق تازہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انسانی حقوق کمیشن میں مقدمے کی سماعت کمیشن کے سربراہ جسٹس بلال نازکی نے کی ۔

چیف پراسکیوٹنگ آفیسر ممتاز سلیم اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ایم ایم خان کے علاوہ درخواست گزار اورانسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمیشن نے سی بی آئی کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی وساطت سی2 ہفتوں میں اس سلسلے میںتازہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔یکم اپریل 2012ء کو انسانی حقوق کے کارکن اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے ایک عرضداشت میں سوپور قتل عام کی تحقیقات کی اپیل کی تھی ۔

انسانی حقوق کمیشن نے اس درخواست پر پولیس کے سربراہ اورڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو سوپور قتل عام سے متعلق مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے 6 جنوری1993کو سوپور قصبے میں آگ لگا کر 60 سے زیاد ہ شہریو ں کو شہید اور دکانوں اور رہائشی مکانوں سمیت350 سے زیادہ عمارتوں کو تباہ کر دیا تھا۔