کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر کوکرناگ میں ہڑتال

منگل 13 مارچ 2018 15:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںضلع اسلام آباد کے علاقے ہاکورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گزشتہ روز نوجوان کے قتل کے خلاف کرناگ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علاقے میں تمام دکانیں ، تجارتی مراکز اور سکول بند اور کوکرناگ روڈ پر ٹریفک معطل رہی۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوںنے گزشتہ روز ہاکورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران اویس شفیع اور دو دیگر نوجوانوں عیسیٰ فاضلی اور سبزار احمد صوفی کو شہید کردیاتھا ۔

اویس نے گزشتہ برس اپنی انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی تھی۔ ہزاروں افراد نے کوکرنا گ میں اویس کے گائوںگوہن ویلو میں اس کی نماز جنازہ میں شرکت کی جو بڑی تعدا د میں لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے متعدد بار ادا کی گئی۔