ْکرم ایجنسی میں طوفانی بارشیں اور ژالہ باری نے تباہی مچادی‘

مٹی کا تودہ گرنے سے 2 خواتین جاں بحق

منگل 13 مارچ 2018 15:30

کرم ایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) کرم ایجنسی میں طوفانی بادوباران اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی۔

(جاری ہے)

وسطی کرم ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو خوتین جاں بحق ہو گئیں‘ کرم ایجنسی کے علاقے جالندھر،عمل کوٹ،گوساڑ،سمیر بستو سمیت کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کل رات سے واقفے واقفے سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے علاقے میں گندم کے فصل اور میوہ جات کے باغات تباہ ہوگئے‘ دوسرے طرف وسطی کرم ایجنسی کا علاقہ شودو میلہ درگہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو خواتین جاں بحق ایک زخمی ہو گئی‘ خواتین گھر کے قریب پہاڑی علاقے سے اپنے گھروں کو مٹی لارہی تھیں کہ طوفانی بارش کی وجہ سے زمین نرم ہو گئی تھی اور مٹی کا تودہ ان پر آگرا جسے کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :