شامی شہرعفرین کو گھیرے میں لے لیا ہے، ترک فوج

منگل 13 مارچ 2018 15:29

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ترک فوج نے کہا ہے کہ اس نے اپنی حامی ملیشیا کے ساتھ مل کر شام کے شمالی شہر عفرین کا محاصرہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی جنوبی سرحد کے قریب کٴْرد جنگجوؤں کے خلاف یہ ترک فوج کی جاری کارروائی میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ فوجی بیان کے مطابق اس نے انتہائی اہمیت کے حامل بعض مقامات پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔ گزشتہ روز ترک حکومت کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ ترک مسلح افواج نے عفرین کے نصف سے زائد حصے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :