یمن، متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ فورسز پر کار بم حملہ،

4 افراد ہلاک، داعش نے ذمہ داری نے قبول کر لی

منگل 13 مارچ 2018 15:29

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) یمنی فورسز پر ہونے والے ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے ساحلی شہر عدن میں اس خودکش کار بم حملے کا نشانہ ان یمنی فورسز کا کھانا پکانے کا مرکز بنا جن کی تربیت اور حمایت متحدہ عرب امارات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کر لی ہے۔