ضلعی انتظامیہ نے ایم کیو ایم پی بی آئی کوجناح گرائونڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست مستردکردی

منگل 13 مارچ 2018 15:29

ضلعی انتظامیہ نے ایم کیو ایم پی بی آئی کوجناح گرائونڈ میں جلسہ کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) ضلعی انتظامیہ نے متحدہ قومی مومنٹ پی بی آئی گروپ کو جناح گرانڈ میں 18 مارچ کو یوم تاسیس پر جلسے کی اجازت کی درخواست مستردکردی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم پی آئی بی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے جواب دیا کہ جناح گرائونڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں ہوتی ہیں اور گرائونڈ صحت کی سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، جبکہ اسپتال اور مسجد بھی گرائونڈ کے ساتھ واقع ہیں۔ایم کیوایم پی آئی بی نے 18 مارچ کو یوم تاسیس پر جلسے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے دو روز پہلے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو درخواست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :