چیئرمین شپ صادق سنجرانی کیلئے ایک امتحان ہوگی ،ْچوہدری جعفر اقبال
جب کوئی بھی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے فیور میں نہیں ہوتا تو اسے سازش کا نام دیتے ہیں ،ْ سینیٹر شبلی فراز
منگل 13 مارچ 2018 15:24
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ یہ چیئرمین شپ صادق سنجرانی کیلئے ایک امتحان ہوگی، میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بننے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں اور اہل بلوچستان کو اس بات کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جب کوئی بھی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے فیور میں نہیں ہوتا تو یہ اسے سازش کا نام دیتے ہیں جبکہ آج اگر (ن) لیگ الیکشن جیت جاتی، جس کے لیے یہ لوگ پرامید بھی تھے اور ان کے امیدوار کو 7 سے 8 ووٹ زیادہ پڑ جاتے تو یہ لوگ یہی کہتے نظر آتے کہ ہم نے ان سب حالات کے باوجود یہ کامیابی حاصل کی ہے اور پھر یہ سارا مرحلہ بلکل جائز قرار دے دیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ایک بات تو واضح ہے کہ ہمارا پچھلے 4 سے 5 سال کرپشن کے خلاف جو ایجنڈا رہا ہے اور کرپشن کے خلاف جو جہاد پی ٹی آئی نے شروع کیا ہوا ہے اس کی وجہ سے ہمارے پاس بہت ہی معمولی گنجائش رہ جاتی ہے کہ کسی بھی پارٹی کے ساتھ مل کر اتحاد قائم کیا جاسکے، خاص طور پر پاکستان کی دو اہم جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تو ہرگز نہیں۔شبلی فراز نے کہاکہ ہمارا مقصد یہ تھا کہ چونکہ ہمارے 13 سینیٹرز تھے جس کی بنا پر ہم اپنے امیدوار کیلئے گفت و شنید کرتے تو اس کا فائدہ مسلم لیگ (ن) کو ہوجاتا ،ْ اس لیے ہم نے یہی بہتر سمجھا کہ بلوچستان کی محرومیوں کومدنظر رکھتے ہوئے اپنا حصہ 13 سینیٹرز کی شکل میں بلوچستان کی بہتری کیلئے ڈالیں جس میں ہم کامیاب ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.