آفیسران ودیگرسٹاف اپنے کاموںمیںجدت لائیں ،ْمنصور قادر ڈار

آفیسران ودیگرملازمین اپنے اپنے فرائض منصبی مشینری جذبہ ،محنت،لگن اورایمانداری سے سرانجام دیتے ہوئے عوام کوبھرپورریلیف پہنچائیں ،ْ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

منگل 13 مارچ 2018 15:24

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)آزادجموںوکشمیرکے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی منصورقادرڈارنے کہاہے کہ آفیسران ودیگرسٹاف اپنے کاموںمیںجدت لائیںلوکل گورنمنٹ کاکام بہت بڑاہے لوکل گورنمنٹ اپناٹارگٹ پوراکریگی آفیسران،انجینئرز،اوورسیزودیگرسٹاف وملازمین ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط روابط رکھیںتاکہ منصوبہ جات بہترین اندازمیںمعیاری اوربروقت مکمل ہوسکیںآفیسران ودیگرملازمین اپنے اپنے فرائض منصبی مشینری جذبہ ،محنت،لگن اورایمانداری سے سرانجام دیتے ہوئے عوام کوبھرپورریلیف پہنچائیںآنے والی نسلوںکوبہترین اورمثالی ماحول دینے کے لیے دن رات کوشاں ہیںکوٹلی سٹی میںسٹریٹ لائٹس نصب کریںگے شہریوںکوبہترین تفریح ماحول مہیاکرنے کے لیے پارکس بھی بنائینگے آفیسران وملازمین اپنی صلاحیتوںکوبروئے کارلاتے ہوئے اپنے اپنے متعلقہ کام کی پراگرس مزیدبہترکریںآفیسران ملازمین سائیٹس کے دورے کریںاورجاری کاموںومیٹریل کامعیارچیک کرنے کے ساتھ ساتھ مقررہ مدت کے اندراپنے اپنے منصوبہ جات کومکمل کرنے کی کوشش کریںاب جزاوسزاکاعمل بھی ہوگابہترین کام کرنے والے کوانعام دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے دورہ کوٹلی کے دوران منعقدہونے والی مختلف تقاریب،،لوکل گورنمنٹ اوربلدیہ کی طرف سے جاری منصوبہ جات جن میںہائوسنگ سکیم روڈ،رولی روڈ،منڈی کے مقام پرتعمیرہونے والے برج،معائنہ وجانچ پڑتال دفترلوکل گورنمنٹ کوٹلی،کھوئیرٹہ کے مقام پرتعمیرہونے والے گھوڑاپل،بنڈلی سکول کی زیرتعمیرعمارت ،مائی طوطی ؒدربار پرنصب الٹرواٹرفلٹریشن پلانٹ ،دورہ مرکزدفترلوکل گورنمنٹ چڑہوئی،معائنہ پنجنٹہ ریسٹ ہائوس چڑہوئی،کوٹلی سوہلناںمہاجر کیمپ میںزیرتعمیرروڈودیگرمنصوبہ جات کے معائنے وچیکنگ کے دوران آفیسران وعوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصورقادرڈارکے دورہ کوٹلی کے دوران سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈارشدعباسی،چیف پلاننگ سٹیٹ لوکل گورنمنٹ خواجہ مسعود،ایس ای اسلم اعوان،ڈویژنل ڈائریکٹرشبیراحمدعباسی،ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ راجہ ذوالقرنین،ایکسین ارشاداحمدقادری،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان،اسسٹنٹ ڈائریکٹرراجہ محمدوحید،سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف،سابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود،چیف آفیسربلدیہ چوہدری عبدالمجید،ٹیکس آفیسرملک طارق،مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل،ٹیکس آفیسربلدیہ وقاربیگ،چوہدری جماعت علی،سینٹری انسپکٹرپرویزاختر جلالی، انسپکٹرسرداربشارت،پلاننگ منیجرسرداراسراراحمدودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصورقادرڈارنے کہاکہ ملازمین کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہوںفیلڈمیںکام کرنے والے ملازمین کوترجیحی بنیادوںپرسہولیات دیںگے دفاترمیںسٹاف ،گاڑیوںمہیاکرنے کے ساتھ ساتھ دیگرتمام جملہ مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرونگابلدیہ میںخاکروبوں،گاڑیوں وسٹاف کی کمی کوپوراکرونگاآپ لوگ ایمانداری دیانتداری اورفرض شناسی سے اپنے اپنے فرائض منصبی احسن اندازسے سرانجام دیںہرآفیسر،ملازم اپنی اپنی ذمہ داریوںکوسمجھتے ہوئے عوام کوبھرپورریلیف دے انہوںنے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کاکام بہت بڑاہے ویب سائیٹس پرموجودریکارڈسے باہرکے ممالک میںرہنے والے افرادبھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیںلوکل گورنمنٹ عوا م کوبہترین سہولیات دینے کے لیے دن رات کوشاں ہے لوکل گورنمنٹ کام کرکے دکھارہاہے آفیسران،ملازمین اپنے اپنے ایریازمیںجاری منصوبہ جات کوجلدازجلدمکمل کروائیںانہوںنے کہاکہ عوامی اور فلاحی منصوبہ جات کو اندر معیاد مکمل کرنے اور کوالٹی کا ہر ممکن خیال رکھنے کے لیے محکمہ کے آفیسران کو ہدایت دی ہو ئی ہیں سرکاری وسائل کو عوام کے بہترین مفاد کے استعمال میں لایا جا رہا ہے منصوبہ جات کی شفافیت عوام کو نظر آئے گی سرکاری منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ منصوبہ جات کی تکمیل کے دوران نقائص دور ہو سکیں ترقیاتی منصوبہ جات کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔