مظفرآباد ، منشیات فروشی کا وسیع نیٹ ورک بے نقاب ہونے کے بعد گرفتار ملزمان نے رہائی کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا

منگل 13 مارچ 2018 15:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) دارالحکومت مظفرآباد اور نواحی علاقوں میں منشیات فروشی کا وسیع نیٹ ورک بے نقاب ہونے کے بعد گرفتار ملزمان نے ضمانت پر رہائی کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا، جبکہ ڈرگ مافیا کے کئی اہم افراد بھی متحرک ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق رنجاٹہ سے گرفتار ہونے والے سید سجاد شاہ گیلانی ولد سید اسماعیل شاہ گیلانی کو پولیس نے ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران گرفتار کر کے آدھا کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا تھا ، جس کے بعد ملزم نے اپنی ضمانت کے لئے بوگس ریکارڈ اور جعلی دستاویزات کا سہارا لیتے ہوئے بھاری رقم کی پیشکش کرنی شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر نوجوان نسل کو نشے کی لت میں دھکیلنے کی راہیں ہموار ہو جائیں گئیں اور تعلیمی اداروں میں موت کے سوداگر ہوس زر میں کئی نسلوں کی تباہی کا سبب بن جائیں گے اسلئے عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف قانون کا شکنجہ سخت کر کے قانون کی عملداری کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :