راجہ فاروق حیدر کے کوٹلی ترقیاتی جائزہ اجلاس کی تیاری کیلئے پریزنٹیشن تیار کر کے سافٹ و ہارڈ کاپی اندر 02ایام ڈپٹی کمشنر آفس ارسال کریں ،ْراجہ ارشد محمود

منگل 13 مارچ 2018 15:24

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر راجہ ارشد محمود نے تمام ضلعی سربراہان محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے متوقع دورہ کوٹلی کے دوران وزیر اعظم کی زیر صدارت ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہو گا جس کی تیاری کے لیے ترقیاتی منصوبہ سے متعلق پریزنٹیشن تیار کر کے سافٹ و ہارڈ کاپی اندر 02ایام ڈپٹی کمشنر آفس ارسال کریں تاکہ وزیر اعظم کے متوقع دورہ کوٹلی کے دوران ترقیاتی جائزہ اجلاس کے لیے تیاری کی جا سکے نیز آئندہ ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک باقاعدگی سے بمطابق نمونہ ترقیاتی منصوبہ جات کی پراگرس رپورٹ سافٹ و ہارڈ کاپی مہیا کی جائے ۔